پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑی : مریم خان

 پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑی : مریم خان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو باورکرانا ہے کہ ۔۔۔

وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ5 فروری عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں