آبیانہ کی ریکوری میں سست روی ،متعلقہ افسروں کی سرزنش

 آبیانہ کی ریکوری میں سست روی ،متعلقہ افسروں کی سرزنش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین نے تحصیل میں آبیانہ کی ریکوری میں سست روی پر متعلقہ افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی۔انہوں نے ریونیو ریکوری کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے مختلف مدات میں ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے آبیانہ کے باقیداروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسر ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی ریونیو ریکوری کے اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی۔انہوں نے پلس پراجیکٹ کے تحت وراثتی امور کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں