سٹیزن لائزن سیل نے پانی بچاؤ پروگرام آ گاہی مہم شروع کر دی

سٹیزن لائزن سیل نے پانی بچاؤ پروگرام آ گاہی مہم شروع کر دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر سٹیزن لائزن سیل نے پانی بچاؤ پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

 جس کے تحت سی ایل سی سٹاف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہدہ رحمان کی قیادت میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھٹہ کالونی سرگودھا روڈ کا وزٹ کیا اور وہاں پرطالبات کو گھروں میں پانی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا جبکہ طالبات میں پانی بچانے کے طریقوں کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں