چنیوٹ :پاک فوج کے شہید سپاہی علی حسنین کی تدفین

چنیوٹ :پاک فوج کے شہید سپاہی علی حسنین کی تدفین

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی علی حسنین کی آبائی علاقہ میں تدفین کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی علی حسنین کا جسد خاکی آبائی گاؤں چک نمبر 237 لنگرانہ پہنچا دیا گیاجہاں شہید کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس میں لیفٹیننٹ کرنل مائب ریاض ،کیپٹن زرک خان،ڈی ایس پی بھوانہ سجاد حسین سیال ،تحصیلدار محمد نواز محسن سمیت دیگر افسروں اور اہلکاروں،سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شہید علی حسنین کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں کر دی گئی ،اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے قبر پر سلامی پیش کی جبکہ پاک فوج اور اعلیٰ افسران کیطرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے ،شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔ شہید نے سوگواروں میں دو بھائی، ایک بہن اور والدین چھوڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں