الحاد کا مؤثر انداز میں رد کرنا ہوگا :پروفیسر طلحہ،سیف اللہ

 الحاد کا مؤثر انداز میں رد کرنا ہوگا :پروفیسر طلحہ،سیف اللہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جامعہ الاسلامیہ نشاط آباد کی چوتھی سالانہ تقریب تکمیل صحیح البخاری سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر حافظ طلحہ سعید اور جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری نے۔۔۔

کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور مذہبی تقسیم سے نکالنے کا راستہ رسول پاکؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خارجی اور تکفیری نظریات سے وابستہ افراد کو چاہیے وہ اپنے راستے درست کریں کیونکہ پاکستان امن اور اسلام کا گہوارہ ہے ۔ صحیح بخاری میں جہاد، تکفیر اور دیگر اہم مسائل کے واضح اور جامع حل موجود ہیں۔ انہوں نے جدید دور میں فتنہ الحاد کے بڑھتے خطرات کے حوالے سے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہمیں الحاد کا مؤثر انداز میں رد کرنا ہوگا اور امام بخاریؒ کے علمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی عقائد کو فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے مدارس پر زور دیا کہ وہ نصاب میں صحیح بخاری کے مطالعے کو مزید مضبوط کریں تاکہ طلباء کو باطل نظریات کا علمی و فکری طور پر مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے ، تقریب میں 29 طلباء نے تکمیلِ صحیح البخاری کی اور ان میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں