سی پی او کی جڑانوالہ ڈویژن کے افسر وں کیساتھ میٹنگ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر صدارت جڑانوالہ ڈویژن کے افسران کیساتھ کرائم میٹنگ،میٹنگ میں ایس پی جڑانوالہ ڈویژن ضیاء الحق،ایس ڈی پی او جڑانوالہ عتیق ڈوگر۔۔
ایس ڈی پی اوکھرڑیانوالہ خدابخش،تمام ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی جڑانوالہ ضیاء الحق نے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کوکرائم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کوجلداز جلدیکسوکیا جائے ۔سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کو فوری گرفتار کریں،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔کرائم کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے ۔مسنگ گینگ ممبران کی گرفتاری اور منشیات فروشوؓ کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ سزا اور جزا ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی پر انعام اور ناقص کارکردگی پر سزاکا عمل جاری رہیگا۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔