ضلعی انتظامیہ کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف فری ہینڈ دیدیا گیا

ضلعی انتظامیہ کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف فری ہینڈ دیدیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے ماہ رمضان کے پہلے عشرہ کے دوران مہنگائی مافیا کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کے اعدادوشمار جاری کردیئے ۔

 کمشنر مریم خان نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کوناجائز منافع خوروں کے خلاف فری ہینڈ دے دیا ہے ۔ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے عشرہ کے دوران3ہزار167 گرانفروش دکاندار گرفتار کرکے 32 پر مقدمات درج کرائے گئے ۔اشیا خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی،وارننگ کے باوجود باز نہ آنے پر2 ہزار890 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشیاء خوردونوش کے زائد نرخ کی وصولی کے 23 ہزار849 واقعات رپورٹ ہوئے جس پرگرانفروش تاجروں کو دس دنوں کے دوران47 لاکھ48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔890 دکاندار و گوشت فروش ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے ۔پہلے عشرہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس494,570 دکانوں پر اشیا مقررہ نرخ پر فروخت کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں