دوران ڈرائیونگ غفلت 3شہری گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے تین ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔ جو دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کر رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔