سابقہ دشمنی ،اہل خانہ کو گھر میں یرغمال بناتے ہوئے فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو گھر میں یرغمال بناتے ہوئے شدید فائرنگ کردی۔
تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے لیاقت چوک کے رہائشی محسن شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملز موں نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو گھر میں یرغمال بناتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی۔ جس سے اہل خانہ کو خوف و ہراس کا شکار بنایا گیا۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔