پولیس بھرتی امتحانات ، جعل سازی پر 3 امیدوار گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس بھرتی امتحانات میں جعلسازی کرنے والے تین امیدواروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے پولیس لائن میں ہونے والے پولیس بھرتی امتحان میںجعلسازی سے کامیاب ہونے والے تین امیدواروں عبدالجبار، خرم حیات اور ہارون کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن کی جانب سے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔