جعفر ایکسپریس ،دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے :اظہار الحق

جعفر ایکسپریس ،دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے :اظہار الحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل صاحبزادہ اظہار الحق خالد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ

جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی گھناونی سازش تھی پاکستان کی سلامتی کے اداروں، پاک فوج اور ایس ایس جی کے جوانوں نے اپنی مہارت کے ساتھ پاکستان کو ایک بڑے نقصان سے بچایا ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں متفقہ فتوی ہے کہ بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج جمعۃ المبارک کے موقع پر پورے ملک کی مساجد کے اندر اس واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ تمام علماء کرام خطباء اور مشائخ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے آگاہی دیں گے حکومت پاکستان نے 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت کا اعلان کیا ہے ہم نہ صرف اس کی تائید کرتے ہیں بلکہ خطبات جمعہ بھی اسی موضوع پر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں