گورنمنٹ کالج میں لا موک ٹرائل مقابلہ جات اختتام پذیر

گورنمنٹ کالج میں لا موک ٹرائل مقابلہ جات اختتام پذیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ قانون کے زیر اہتمام لا موک ٹرائل مقابلہ جات 2025 اپنے اختتام کو جا پہنچے۔

مقابلہ جات کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کی جبکہ فائنل مقابلہ کے جج اور مہمان خصوصی جسٹس (ریٹائرڈ) کاظم علی ملک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسداد دہشت گردی عدالت جاوید اقبال شیخ، سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ میاں اسد نثار بھٹی، چیئر مین لاء کالج ڈاکٹر غلام مرتضی کے علاؤہ فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ لا موک ٹرائل میں طلبا نے حقیقی عدالتی ماحول میں کریمنل ٹرائل پیش کیا اور اپنے قانونی دلائل، جرح اور عدالت میں پیش ہونے کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے درمیان لاء موک مقابلہ جات کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے جس سے طلبا کو عملی کام سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں