جکھڑ :ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

جکھڑ :ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

جکھڑ (سٹی رپورٹر )ستھرا پنجاب پروگرام ناکام ہو گیا ، شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ،شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے۔

 سروے رپورٹ میں شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل مینجر ایف ڈبلیو ایم سی ملک نقاش نے کبھی صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کرنے کی زحمت نہیں کی جس کی وجہ سے ستھرا پنجاب کی ٹرالیاں مٹی سے بھر بھر کر وزنی ہونے کے ساتھ ساتھ زنگ آلود بھی ہو رہی ہیں ، ستھرا پنجاب پروگرام کا سب آفس بھی میونسپل کمیٹی میں شہریوں کی سہولت کیلئے نہ بنایا جا سکا ، دئیے گئے نمبروں پر کال کر کے شہریوں کو لارے لگائے جاتے ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے ۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں