پیرمحل :انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف آپریشن ، 34دکانیں سیل

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابرکا گرانفروشوں کے خلاف آپریشن جاری، 34 دکانیں سیل کردیں، 1 شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پیرمحل میں 2،958 دکانوں کی چیکنگ کے دوران زائد نرخ وصول کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر ایک لاکھ 31ہزار500 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔۔۔
، اس دوران 34 دکانیں سیل کرکے ایک دکاندارکو گرفتار بھی کر لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابرنے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، دکانداروں کو رمضان المبارک کے تقدس کو مدنظر رکھنے اور ناجائز منافع خوری سے بچنا چاہیے ، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔