دہشت گردی کیخلاف ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے :شہباز گجر

 دہشت گردی کیخلاف ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے :شہباز گجر

احمد پور سیال(نمائندہ دنیا)جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

 ملک میں دہشت گردی ناسور بن چکی ، کے پی کے اور بلوچستان میں آئے روز دہشت گردانہ کارروائیاں اور فورسز کے جوانوں و آفیسروں کی شہادتیں ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، حالیہ چند ہفتوں میں کے پی کے اور بلوچستان میں ایک درجن سے زائد جے یو آئی کے رہنما دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں جو حکومت اور ریاست کیلئے کھلا چیلنج ہے ، فی الفور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر دہشت گردی کے حوالہ سے ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے ، ماضی و حال کی بند کمروں میں بنائی گئی خارجہ و داخلہ پالیسیاں ناکام ثابت ہو چکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں