گوجرہ :مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی مال وزر سے محروم

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں ڈکیتی ، چوری اور نوسر بازی کی مختلف وارداتیں ، شہری قیمتی مال وزر سے محروم ہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ۔۔۔
چک نمبر296ج ب کے رہائشی وسیم مسیح کی جھنگ روڈپر واقع ٹیلرنگ شاپ سے موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر9ہزارروپے نقدی اور قیمتی سوٹ لوٹ کر فرارہو گئے ۔ادھر چک نمبر281ر ب فیصل آباد کے رہائشی تنویر کی موٹر سائیکل بس سٹینڈ گوجرہ سے چوری ہو گئی۔اسی طرح کرسچن کالونی کابلال اپنی موٹر سائیکل نمبر6352اے ڈبلیو ٹی پر سوار سول ہسپتال گوجرہ دوائی لینے آیا تو وہاں سے اس کی بھی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔علاوہ ازیں چک نمبر377ج ب کی رمضانہ بی بی کوبس سٹینڈکے قریب نوسربازوں نے باتوں میں لگا کر14ہزارروپے سے زائد نقدی،قیمتی طلائی بالیوں اور قیمتی پار چات سے محروم کر دیا۔وارداتوں کی اطلاع سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔