روایتی سیاست کی بجائے خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں :عمار اسلم

سمندری(نمائندہ دنیا )سیاسی رہنماء عمار اسلم نے کہا ہے کہ ہم روایتی سیاست کی بجائے خدمت اور سچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں یہی میں نے اپنے والد چودھری محمد اسلم اور انکل چوہدری شہباز بابر سے سیکھا ہے ۔
ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ووٹر زاور سپوٹرز ہمارے ساتھ ایک فیملی کی طرح ہیں انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں، ہماری 11 سالہ ایم این اے شپ کے دوران جتنے ترقیاتی کام یہاں ہوئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ، مین بائی پاس کو کارپٹ، اندرون شہر رجانہ روڈ پر مریم نواز لیڈی پارک کی تعمیر کی جا رہی ہے ، پندرہ کروڑ کی لاگت مختلف دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے ۔