کمالیہ :انجکشن لگنے سے بچی کی ہلاکت کا معاملہ، ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک سیل

کمالیہ (نمائندہ دنیا )سرکاری ہسپتال میں انجکشن لگنے سے بچی کی ہلاکت کا معاملہ،مبینہ ذمہ دار ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2روز قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے سات سالہ بچی اثمارہ جاں بحق ہو گئی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت کو خصوصی ہدایت جاری کیں جنہوں نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ،اس دوران سی ای او ہیلتھ،ایم ایس ہسپتال اور ہسپتال کے فارماسسٹ کو بھی معطل کر دیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے واقعہ کے مبینہ ذمہ دار چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمن کا پرائیویٹ کلینک سیل کر دیا ہے ۔