فورسز کا آپریشن اور مغویوں کی بازیابی قابل فخر :ریاض فتیانہ

 فورسز کا آپریشن اور مغویوں کی بازیابی قابل فخر :ریاض فتیانہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )ایم این اے ریاض فتیانہ اور ایم پی اے آ شفہ ریاض فتیانہ نے مشترکہ بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں، جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک دشمن شرپسند عناصر کی مذموم سازش ہے ، ملک کے امن کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر ملک کے امن کو خراب کرنے کیلئے گھناؤنی کارروائیاں کر رہے ہیں،سکیورٹی فورسز کا بروقت کامیاب آپریشن اور مغویوں کی بازیابی قابل فخر ہے ، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں