پیرمحل :محکمہ پاپولیشن کے ملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم

پیرمحل :محکمہ پاپولیشن کے ملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم

پیرمحل(نمائندہ دنیا )عید الفطر کی آمد،محکمہ پاپولیشن کے ملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم، گھروں میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی، متاثرین نے وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیل کے مطا بق محکمہ پاپولیشن کی مجاز اتھارٹی نے 2016میں قائم مذکورہ محکمہ کے دفاتر میں3700 درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی تھیں مگر 3ماہ سے عارضی بنیا دوں پر بھرتی ان ملازمین کو مبینہ طور پر تنخواہوں کی ادائیگیاں نہ ہو سکیں ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثرین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک کی نوبت آنے کیساتھ ان کے بچوں کا تعلیمی مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا۔پیرمحل آفس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ بنیا دوں پر بھرتی ملازمین میں بیوہ خواتین و معذور افراد شامل ہیں اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو صوبہ کے تین ہزار سے زائد بھرتی ملازمین بے روز گار ہوکر گھروں میں بیٹھ جائیں گے ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پر زور اپیل ہے کہ ہمیں تین ماہ کی تنخواہیں یکمشت ادا کر نے کے احکامات جاری کئے جائیں اور ہمارے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں