چنیوٹ:ریپ کیس کا فیصلہ،مجرم کو عمر قید وجرمانہ کی سزا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریپ کیس، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال نے تھانہ سٹی میں درج زنا بالجبر کے مقدمہ کے نامزد ملزم افتخار الیاس ماہنگا کو جرم ثابت ہونے عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی افتخار الیاس ماہنگا نے علاقہ تھانہ سٹی سے خاتون (س)کو اغواء کر کے زنا بالجبر کیا تھا جس کا تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبداﷲ احمد کاکہنا تھا کہ پولیس نے معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے سزا دلوائی، ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔