پیرمحل :ٹھیکیدار سڑک کی تعمیرادھوری چھوڑ کر غائب ،مکین پریشان

پیرمحل :ٹھیکیدار سڑک کی تعمیرادھوری چھوڑ کر غائب ،مکین پریشان

پیرمحل (نمائندہ دنیا)ٹھیکیدار پیرمحل بھسی روڈ کی تعمیرادھوری چھوڑ کر غائب ،دھول اور مٹی نے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلاکردیا، درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق عرصہ چھ ماہ قبل پیرمحل بھسی روڈ کی تعمیر شروع کی گئی اور ٹھیکیدار نے سڑک کو پتھر ڈال کر چھوڑدیا اور پتھر پر خاکے کی جگہ مٹی ڈال دی جس کی وجہ سے درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں کی واحد گذرگاہ پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے دھول وگردوغبار اڑنا معمول ہے اور اس وجہ سے اہل علاقہ سانس ، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں، آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں ۔یاد رہے پنجاب حکومت مین شاہراؤں کو جلد سے جلد تعمیر کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود پیرمحل بھسی روڈ کی تعمیر نامکمل چھوڑدی گئی ،مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو سے پیرمحل بھسی روڈ کو جلد سے مکمل کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں