ٹو بہ :ڈی پی او سے ہاؤسنگ کالونی کے نمائندہ وفد کی ملاقات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرٹو بہ ٹیک سنگھ عبادت نثار سے ان کے دفتر میں محلہ ہاؤسنگ کالونی فیز ٹو کے رہائشیوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے۔۔۔
وفد کے ارکان نے محلہ ہاؤسنگ کالو نی فیز ٹو کو امن وامان اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے شہر کی مثالی کا لو نی بنانے کے عزم کااظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار سے گزشتہ روز اتحاد کمیٹی محلہ ہاؤسنگ کالو نی فیز ٹو کے چیئر مین میاں ساجد جیلانی اور صدر فہیم اشرف کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ہے ، وفد میں صدر آئی ایل ایم ڈسٹر کٹ بار میاں وحید انور کوکب ،سینئر صحافی عاطف سعید ،میاں زاہد پرویز ، نوید سلطان سمیت دیگر شامل تھے ۔وفد کے ارکان نے ڈی پی او کو بتایا کہ علاقہ میں ہونیوالی وارداتوں کے پیش نظر اہل علاقہ کی مشاورت سے کا لو نی کی مرکزی گذرگاہوں پر گیٹ لگا کر سکیورٹی گارڈز مقرر کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اہل علاقہ محفوظ ہو سکیں ۔جس پر ڈی پی او عبادت نثار نے اتحاد کمیٹی کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے بھر پور تعاون اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی ۔ڈی پی او نے کہا کہ کمیو نٹی پو لیسنگ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا پو یس کے ساتھ تعاون از بس ضروری ہے تاکہ مل جل کر معاشرے کے ناسور جرائم پیشہ عنا صرکا مکمل قلع قمع کیا جاسکے ۔