جڑانوالہ :اراضی ریکارڈ سنٹر کے اے ایل ڈی آر کا دورہ ،ہدایات جاری

جڑانوالہ :اراضی ریکارڈ سنٹر کے  اے ایل ڈی آر کا دورہ ،ہدایات جاری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اراضی ریکارڈ سنٹر کے اے ایل ڈی آر جاوید گجر نے گزشتہ روز سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سائلین سے مسائل پوچھے ۔

اس موقع پر انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اراضی سنٹر میں فرد کے اجراء اور دیگر زمین سے متعلقہ امور بروقت نمٹائے جائیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتقالات، فرد کے اجراو دیگر امور کو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت شفافیت اور تیز رفتاری کیساتھ مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ کسی شہری کو غیر ضروری انتظار یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اہوں نے کہا کہ سائلین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی شکایتی ڈیسک قائم کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں