گوجرہ :چوری کی 6 وارداتوں میں شہری مال و زر سے محرو م
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )چوری کی 6 وارداتوں میں شہری مال و زر سے محرو م ہو گئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ کیتھو لک چرچ گوجرہ کے روحانی پیشوا فادر جا ن میٹنگ کیلئے فیصل آ باد گئے ہو ئے تھے۔۔۔
کہ نا معلو م چور ان کے دفتر سے ہزارو ں روپے نقدی ، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سا ما ن چوری کرلیا ۔اسی طرح نامعلوم ملزموں نے آ فتا ب ٹاؤ ن کی جا مع مسجد کرما نوا لی سے مسجد کا جنر یٹر چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ۔ ادھر محلہ غو ثیہ پارک کے رہائشی عمرا ن شہزاد کی گھر کے باہر سے موٹرسائیکل، چک نمبر 362 ج ب کے رہائشی محنت کش محمد وسیم کے گھر کے باہر سے اس کا خچر اور ریڑھا ، محلہ نذیر پا رک میں عبدالرؤف کے زیر تعمیر مکا ن سے واٹر پمپ ، ایئر کولر سمیت ہزارو ں روپے مالیت کا دیگر سا ما ن اورچک نمبر 369 ج ب کے زمیندار محمد اجمل کے زرعی رقبہ سے پیٹر انجن ، ٹیوب ویل اور دیگر سا ما ن چوری کرلیا گیا۔ اطلا ع ملنے پر تھا نہ سٹی گوجرہ و تھا نہ صدر نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلا ش شرو ع کردی ہے ۔