جھنگ:گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری، 750 دکانیں سیل

جھنگ:گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری، 750 دکانیں سیل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش سمیت چکن اورگوشت کی قیمتوں میں اووچارجنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔۔۔

رواں ماہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1لاکھ78ہزار462انسپکشنز کرکے خلاف ورزی کرنے والے 7ہزار634دکانداروں کو5لاکھ21ہزارر وپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے ، 750 دکانیں سیل اور1200 سے زائد گرانفروشوں کو قانون کی گرفت میں لیا گیا۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ اووچار جنگ کی شکایات پر کریک ڈاؤن جاری رکھیں، دوران کارروائیاں مرتکب دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ رمضان بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی سمیت سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ،گرانفروشی کے مرتکب دکاندار عید جیل میں گزاریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں