پیرمحل :صحافی رانا غلام سرور کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام

پیرمحل :صحافی رانا غلام سرور کی  رہائشگاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام

پیرمحل (نمائندہ دنیا )سابق ضلعی چیئرمین بیت المال و سینئر صحافی رانا غلام سرور کے والدین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی افطار کا انعقاد۔۔۔

ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر محفل نعت کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ علمائے کرام نے فضائل رمضان اور حضور پاک ؐکی شان بیان کی جبکہ آخر میں مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی گئی، شرکائے تقریب نے پاکستان کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں