ٹو بہ :فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

ٹو بہ :فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رمضان المبارک کے دوران بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف سحری فوڈ پوائنٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 124 مقامات کی چیکنگ کی اور اس دوران 1 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے ،دوران کارروائی 3 یونٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ ایک کیخلاف مقدمہ درج کر ا دیا گیا، مختلف کارروائیوں میں 1400 پیکٹ ممنوعہ چائنہ نمک، 116 لیٹر ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور 1 من سے زائد ممنوعہ اشیاکوبرآمد کرکے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ تھارٹی یاسر مشتاق کے مطابق داخلہ راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 43 گاڑیوں سے 30 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی تاکہ ناقص اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کو روکا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں