پینسرہ:متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں نقدی، اشیاء سے محروم

پینسرہ(نمائندہ دنیا )چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی اشیاء و نقدی سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 75ج ۔ب کے محمد شعیب کے۔۔۔
گھر داخل ہو کر3 مسلح ڈاکوؤں نے 5 تولہ طلائی زیور ات ،2 لاکھ نقدی سمیت 20 لاکھ مالیتی سامان لوٹ لیا ۔ ادھر چک73ج۔ ب چبھال میں چوروں نے نوید حسین کی دکان سے 45ہزار کاسامان کریانہ ،پینسرہ نادرا آفس کے سامنے سے عمیر کی موٹرسائیکل،چک 66ج ب کے ریاست علی کے زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ ،سولر پلیٹیں ،سدھار کے کاشف کے گھر کے باہر سے واٹر پمپ ، چک 276ج ب ڈنڈے وال کے تنویر کی حویلی سے ساڑھے 7لاکھ مالیتی 2 بھینسیں چوری کر لی گئیں۔