واسا ملازمین کی قرعہ اندازی ،3افراد کا عمرہ کیلئے چنائو

 واسا ملازمین کی قرعہ اندازی ،3افراد کا عمرہ کیلئے چنائو

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی زیر صدارت ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تین کیٹیگریز کے 3 خوش قسمت ملازمین کا بذریعہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی چنائو کیا گیا۔۔۔

جنہیں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔ ۔ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کے لئے منتخب ہونیوالوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان ، سب انجینئر علی حسن اور کمپلینٹ کلرک ارشاد علی شامل ہیں۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا نے کہا کہ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق آج قرعہ اندازی کی گئی جس میں سے تین خوش قسمت ملازمین کا انتخاب کیا گیا جنہیں واسا فیصل آباد کی جانب سے 14 دن کا عمرہ پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تینوں خوش قسمت واسا ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ جلد ایڈمن ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروا دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں