سول ہسپتال فیصل آباد میں ڈاکٹرز کیفے کا افتتاح کردیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرظفرعلی چودھری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر محمّدظفراقبال نے صدر وائی ڈی اے فیصل آباد ڈاکٹر وسیم حیدر کی دعوت پر ڈاکٹرز کیفے کا افتتاح کردیا ۔
افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹررحمن گلزار ،ہیڈ آف پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹراستخارعلی سجاد نے شرکت کی۔ پیٹرن انچیف وائی ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر نعمان اور سینئر وائی ڈی اے لیڈر ڈاکٹر نوید عبّاس نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مہمانان گرامی کے لیے پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔یاد رہے تمام ڈاکٹرز کا ڈاکٹرز کیفے سول ہسپتال فیصل آبادکا قیام دیرینہ مطالبہ تھا ۔