کمالیہ :صارفین کو اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا

کمالیہ :صارفین کو اے ٹی ایم سے  رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا

کمالیہ (نمائندہ دنیا )صارفین کو بینکوں کے اے ٹی ایمز سے رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی صارفین کو بینکوں سے اپنی رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔۔

 کہیں لنک ڈاؤن تو کہیں کیش لمٹ کو کم کر دیا گیا، بیشتر اے ٹی ایمز پر آؤٹ آف سروسز کے پیغامات مل رہے ہیں ، بعض بینکوں کی انتظامیہ نے کھاتوں میں رقوم بچا کر رکھنے کیلئے صارفین کو خوار کرنا شروع کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بینکوں کی اے ٹی ایمز کا خراب یا بند ہونا معمول ہے ،اب عیدالفطر قریب آ رہی ہے تو اکاؤنٹس ہولڈرز کو اے ٹی ایم استعمال کرنا ہوتی ہے ، جو اے ٹی ایم فعال ہیں ان پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں،حکام کو نوٹس لینا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں