ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کا دورہ

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ، نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح کا اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ صفائی۔۔
طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عدیل عارف بھی ہمراہ وجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ڈاکٹر عدیل عارف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔ انہوں نے میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے بھی ہسپتال کے اطراف صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہسپتال کے احاطے میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے احکامات دیے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، اور اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔