گوجرہ :منشیات کا کیس جھوٹا ثابت ،4 پو لیس اہلکار معطل

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی گوجرہ سب انسپکٹر عنصر جاوید کو ایک شہری پر منشیات کی۔۔۔
ریکوری ڈال کر مقدمہ درج کرنے پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔ سب انسپکٹر مذکور نے عرصہ قریب تین سال قبل ایک شہری منظور حسین فرضی برآمدگی ڈال کر پابند سلاسل کردیا۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ملزم کو بے قصور قرار دے کر بری کر دیا۔ اور فرضی برآمدگی ڈال کر من گھڑت مقدمہ درج کرنے پر سب انسپکٹر عنصر جاوید، تفتیشی سب انسپکٹر محمد بوٹا سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے اندراج مقدمہ کے بعد چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جن کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔