دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پیپلز پارٹی کی تشویش

 دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پیپلز پارٹی کی تشویش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملک میں بڑھتی ہوئی دھشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کو گہری تشویش ہے ۔۔۔

۔ ہم استحکام پاکستان کیلئے ماضی میں بھی کوشاں رہے ہیں اور آج بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے پارٹی ہدایات کی روشنی میں مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا رانا نعیم دستگیر خاں کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے ماہانہ تنظیمی اجلاس منعقدہ وزیر خاں سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا نعیم دستگیر خاں، جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین،سینئر نائب صدر شیخ محمد اسلام ، سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید،میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اطہر شریف ، ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا،ٹکٹ ہولڈرز چودھری بشارت رندھاوا ،ملک ذوالفقار علی ، میاں ریاض الحق،سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں،رابطہ سیکرٹری عابد بٹ،آفس سیکرٹری شیخ یاسین،نائب صدر محمد عتیق قریشی،قائم مقام سٹی صدر شعبہ خواتین محترمہ شازیہ حسین ، سابق سیکرٹری اطلاعات میاں ظفر اقبال طاہر ۔ ڈپٹی انفرمیشن سیکرٹری ملک صغیر اعوان دیگر نے کیا ۔ اس موقع پر شہر بھر میں تنظیم سازی کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں