بلوچنی:منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن برآ مد

بلوچنی (نمائندہ دنیا )بلوچنی ،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،1 کلو150 گرام ہیروئن برآمد ،مقدمہ درج، ۔۔۔
ملزم شہزاد علی ولد نذیر احمد مکوآنہ روڈ پر یو ای ٹی یونیورسٹی کے طالب علموں کو ہیروئن چل پھر کر فروخت کر رہا تھا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم یونیورسٹی کے طالب علموں کو ہیروئن فراہم کر رہا ہے ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 1150 گرام ہیروئن برآمد کی۔