سمندری:ریسکیو 1122 نے موٹرسائیکل سروس شروع کر دی

سمندری:ریسکیو 1122 نے موٹرسائیکل سروس شروع کر دی

سمندری(نمائندہ دنیا)شہریوں کے لئے اچھی خبرریسکیو 1122 نے شہر میں موٹرسائیکل سروس کا آغاز کردیارکن صوبائی اسمبلی چودھری عارف محمود گل نے افتتاح کیا ۔۔۔

سمندری سٹیشن میں 6 موٹرسائیکل فراہم کیے گئے ہیں افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور رہنما مسلم لیگ (ن)چودھری خالد محمود گل اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سمیت انچارج ریسکیو 1122 سمندری امتیاز شریف، فہد امین نے شرکت کی، عارف محمود گل کا کہنا تھا کہ 1122 بلا امتیاز خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے ، موٹرسائیکل سروس کے آغاز سے شہریوں کو ایمرجنسی میں ریسکیو کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں