اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت مند پنجاب ویژن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سروس ڈیلیوری بہتری کی پالیسی پر عملدرآمد تیز کردیا۔ ۔۔
اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے ایمرجنسی،وارڈ میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی بھی جانچ پڑتال کی اور وارڈ میں جاکر مریضوں سے ملاقات، ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کے رویہ بارے استفسار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنگزیب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔