ایم ڈی واسا کا شکایات مقرر ٹائم فریم میں حل کرنے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی شکایات مقرر کردہ ٹائم فریم میں حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔
جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ واسا کی فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے اور شہری کسی بھی وقت اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد کی فری ہیلپ لائن 1334 سمیت کسی بھی پلیٹ فارم سے جو بھی شکایت موصول ہوتی ہے اس پر فوری طور پر کام شروع کرتے ہوئے مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے ایم ڈی واسا نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کررہا ہے جس سے عوام کا واسا پر اعتماد مزید بحال ہو رہا ہے۔