گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے 156 ملازمین میں عیدی تقسیم

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے 156 ملازمین میں عیدی تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی ہدایت پر یونیورسٹی کے درجہ اول سے درجہ چہارم کے 156 ملازمین میں نقد رقم بطور عیدی تقسیم کی گئی۔۔۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین ہمارے تعلیمی نظام کا اہم جزو ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل نہ صرف ایک خیرسگالی کا اقدام ہے بلکہ ملازمین کے لیے ایک خوشگوار لمحات کا ذریعہ بھی ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عید خوشیاں بانٹنے کا نام ہے اور یہ اقدام ملازمین کی عید کی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا۔ اس موقع پر صدر شعبہ اردو، ڈاکٹر صدف نقوی نے بھی ملازمین میں عیدی کے طور پر سوٹ تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں