پنجاب کالج ٹوبہ میں حسب روایت شاندار دعوت افطار کااہتمام

پنجاب کالج ٹوبہ میں حسب روایت شاندار دعوت افطار کااہتمام

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کالج ٹوبہ کیمپس میںحسب روایت شاندار دعوت افطار کااہتمام کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح ،سی ای او ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی عقیلہ انتخاب ، کلیسٹر ہیڈ پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال ،ڈائریکٹر حطیم رفعت ،پرنسپل فیضان واجد ، شاعر ڈاکٹر منظر پھلوری ،صدر آئی ایل ایم ڈسٹر کٹ بار میاں وحید انور کوکب ، سینئر صحافیوں رانا خالد محمود ،میاں عاطف سعید ،عثمان حبیب سمیت مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ،طلباء و طالبات کے والدین اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔اس موقع پر خطاب میں پروفیسر رفعت اقبال نے خطاب میں کہا کہ پنجاب کالجز وطن عزیز میں شرح خواندگی میں اضافہ اور طلباء و طالبات کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اعلٰی معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے گرانقدر اقدامات عمل میں لارہا ہے ، ملک بھر میں سالانہ 7 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کا پنجاب کالجز سے حصول تعلیم کیلئے داخلہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پنجاب کالج ٹوبہ کیمپس کے طلباء و طالبات نے فرسٹ ایئر اور سیکنڈایئر کے حالیہ امتحانات میں بورڈ کی سطح پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کر کے ملک بھر میں اپنے اعزاز کو برقرار رکھا ہے ،جس پر کالج فیکلٹی ،طلباء و طالبات اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں