مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جائے :آصف رحیم

 مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جائے :آصف رحیم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹو بہ ٹیک سنگھ آصف رحیم بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد سے نمبرد آزما ہونے کیلئے پٹرولنگ پولیس کے جوان اپنی تمام تر پیشہ وارآنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین ڈیوٹی انجام دیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اپنے بیٹ ایریا میں بلیک سپاٹس اور گرد و نواح میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جائے ، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پٹرولنگ پولیس کے ماتحت افسران اور عملہ کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔میٹنگ میں ضلع بھر کی پٹرولنگ پو سٹوں کے انچارج پو لیس افسران سمیت محرران اور دیگر عملہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ڈی ایس پی آصف رحیم بٹ نے پٹرولنگ پو سٹوں کے انچارج پو لیس افسران کو ہدایت کی کہ پریڈ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں