ڈجکوٹ :غریب محنت کش کا 2 نمازیوں کو عمرہ کرانے کا اعلان

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ کے رہائشی غریب محنت کش نے نمازیوں کیلئے دو عدد عمرہ پیکیجز اور سینکڑوں انعامات دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ کے رہائشی غریب محنت کش رانا راشد نے سال بھر اپنی کمائی سے بچت کرکے جامع مسجد غوثیہ کے مستقل نمازیوں کیلئے عمرہ پیکیجز مختص کر دیئے اور اس حوالے سے گزشتہ روز مسجد ہذا میں نماز جمعہ کے دوران مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں رانا راشد کے جذبہ ایمانی کو نمازیوں نے سراہا۔ اس موقع پر رانا راشد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مسجد کے تمام نمازی مدینے کے مسافر بنیں ،عمرہ پیکیجز کی قرعہ اندازی عید الفطر کی نماز کے بعد ہوگی ۔