پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شجر کاری مہم کا آ غاز کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے بھرپور شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے تحت شہر کے مختلف گرین ایریاز میں پودے لگائے گئے ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن فیصل سلطان، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جواد شاہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ حسان جاوید اور دیگر افسر موجود تھے ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کنال روڈ پر پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی جی پی ایچ نے میڈیا کو بتایا کے آج کے دن کی مناسبت سے کنال روڈ کے مختلف ایریاز میں 1200 پودے لگائے جائیں گے جس میں 204 چک روڈ، کمرشل مارکیٹ اور دیگر ایریاز شامل ہیں۔ مزید برآں آج ضلع کونسل چوک میں شہریوں میں ہارٹیکلچر کو پرموٹ کرنے کے لئے 3000 مفت پودے تقسیم کئے گئے اور پودوں کی افزائش کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔