گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کا بڑا ذریعہ شجر کاری :ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی یوم جنگلات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجر کاری کے فروغ کے عہد کے دن کے طور پر منایا گیا۔
اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے \'\'پلانٹ فار پاکستان تھیم کے تحت موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے سکولوں کے طلباء و طالبات کے ہمراہ گٹ والا فاریسٹ پارک میں پودے لگائے ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،اے ڈی سی جی کیپٹن (ر) طیب سمیع، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں فقیر حسین ڈوگر،علی خان،بلال چودھر ی نے بھی شجرکاری تقریب میں شرکت کی۔ ڈی ایف او انصر رسول نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے پلان بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کا بڑا ذریعہ شجر کاری ہے ۔ہر شہری اپنے حصہ کا پودا لگاکر مہم میں حصہ ڈالے ۔ضلعی انتظامیہ شجرکاری مہم کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔