آ ر پی ا و آفس میں اردل روم کا انعقاد ،6افسر و اہلکار بر طرف

 آ ر پی ا و آفس میں اردل روم کا انعقاد ،6افسر و اہلکار بر طرف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی جانب سے ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیاگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اردل روم میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3افرادکے قتل اور 1زخمی ہونے کے معاملہ پر آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پرمحکمانہ کاروائی کرتے ہوئے 6افسروں و اہلکاروں کونوکری سے برخاست کردیا۔ نوکری سے برخاست ہونے والوں میں سابقہ ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ انسپکٹر بشارت علی، انسپکٹر عمران سرورسابقہ انچارج انوسٹی گیشن سٹی تاندلیانوالہ، سابقہ ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر پرویز خالد، سابقہ ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سب انسپکٹر مبشر حسین، سابقہ محررہیڈ کا نسٹیبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نعیم حسن اورسابقہ محررہیڈ کانسٹیبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ نعمان علی شامل ہیں۔ اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ کرپٹ،بد اخلاق اور غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے ۔ محکمہ میں سزا اور جزا کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔اچھی پروفارمنس کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران انعامات کے حقدار ہو نگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں