گڑھ مہاراجہ :شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )جنگلات کے عالمی دن پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن احمد پور سیال میں بھی شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا گیا ۔
مہمان خصوصی وائس چیئرمین پنجاب قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی نے ہیڈ ماسٹر مہر ذوالقرنین گوندل کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ،انہوں نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کے بعد مختلف انواع کے پودے لگائے اور ان کی آبیاری بھی کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج لگائے گئے پودے کل پروان چڑھ کر تناور درخت بنیں گے اور آنیوالی نسلیں استفادہ کریں گی۔