جماعت اسلامی کے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے

 جماعت اسلامی کے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے

جڑانوالہ،ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا ) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جڑانوالہ اور ٹھیکریوالامیں بھی فلسطین کے حق میںاحتجاجی مظاہر ے کئے گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر فلسطین کے حق میںالمرکز اسلامی جامع مسجد خضری کینال روڈ سے  احتجاج کا آغاز ہوا۔ احتجاج میں مرکزی رہنما جماعت اسلامی میاں مقصودکے علاوہ امیر جماعت اسلامی جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد، امیر پی پی 100زاہد حسین نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اہل غزہ کے خون سے غداری کے مترادف ہے ،جماعت اسلامی ہمیشہ ہی مظلوم فلسطینیوں کی توانا آواز بنی ہے ،حکمرانوں کو عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے ۔ادھر ٹھیکریوالا میںجماعت اسلامی حلقہ پی پی 108کے امیر میاں عمران، حلقہ پی پی 107رانا اکرام اللہ کی زیر قیادت مظاہرہ کیا گیا ،جس میں شرکانے نعرے بازی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں