ڈویژنل کمشنر کادورہ چنیوٹ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئیں

ڈویژنل کمشنر کادورہ چنیوٹ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئیں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈویژنل کمشنر فیصل آباد مریم خان نے گزشتہ روز ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل ، دیگر افسروں اور عملہ نے ان کا استقبال کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چنیوٹ پہنچنے کے بعد کمشنر مریم خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچ گئیں،ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر نے داخلی کاؤنٹر پر مریضوں کو سلپ/پرچی کی فراہمی کا جائزہ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہارکیا اورہسپتال کے مختلف شعبے بھی دیکھے ۔کمشنر نے کہا کک وارڈز میں مریضوں کے علاوہ لواحقین کے ہمراہ آنے والے بچوں کا داخلہ بند کیا جائے تاکہ ان کی صحت متاثر نہ ہو۔انہوں نے ایک مریض کے آپریشن بارے ڈاکٹر سے وضاحت لی اور مریضوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔کمشنر نے 60 بیڈ کے زیرتعمیر سرجیکل بلاک کا بھی معائنہ کیااورکہا کہ سرجیکل بلاک کی تعمیر جلد مکمل کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ کی تعمیر سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور تیزرفتار طبی سہولیات میسر آئیں گی،فیصل آباد ڈویژن میں صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں کمشنرفیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں میٹرک کے امتحانی مرکز کا معائنہ بھی کیا۔وہ مختلف کلاس رومز میں بھی گئیں۔انہوں نے سکول کے انٹرنل امور کی بہتری کیلئے کوششوں کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں