فیصل آباد انٹرچینج پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک کا انعقاد

فیصل آباد انٹرچینج پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک کا انعقاد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹروے پولیس کی جانب سے فیصل آباد انٹرچینج پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کے وژن اور ڈی آئی جی موٹروے دار علی خٹک کی ہدایات کی روشنی میں اوورسپیڈنگ بارے روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں روڈ سیفٹی یونٹ نے فیصل آباد انٹرچینج پر روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا ۔واک میں روڈ سیفٹی یونٹ ، ایڈمن آفیسر فیصل آباد موٹروے انسپکٹر مہر نوراکبر، فیلڈ اور سول سٹاف نے شرکت کی۔ انچارج روڈ سیفٹی کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ہائی ویز اور موٹروے پرمسافروں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے ۔ آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ کے وژن پر عمل پیرا ہیں ۔ اوور سپییڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں